جاڑے کو دور بھگانے کا آسان حل ہے سوئیٹر پہن لینا، لیکن یہ ہے جدید دور کا ٹیکنالوجی بھرا سوئیٹر جو جذبات بیان کرے گا۔
سین فرانسسکو کی کمپنی نے کیا ہے یہ ہائی ٹیک سوئیٹر تیار، جو پہننے والے کے موڈ کے حساب سے رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اس میں لگی ایل ای ڈی لائیٹس اس بات کا اظہار کردیتی ہیں کہ دل اور دماغ میں کیا احساسات چل رہے
ہیں ، اس میں ہاتھوں کے پاس سینسرز لگائے گئے ہیں ، جو پہننے والے کے جذبات بیان کر دیتے ہیں ، جس سے کالر میں لگی روشنیاں فورا جل اٹھتی ہیں۔
یعنی اس سوئیٹر کو پہننے پر ہری اور نیلی شعاعیں نکلنے لگیں تو اس کا مطلب ہوا کہ پہننے والا ہے پرسکون اور پر اطمینان ، جبکہ جامنی روشنی جوش، لال نروس یا محبت میں اور پیلے رنگ کی لائیٹ انتہائی خوشی کو بیان کرتی ہے ۔